شیعہ مرجعیت

حضرتِ زہرا سلام اللہ علیہا کی عصمت کے بارے میں متواتر دلائل موجود ہیں، اس سلسلہ میں کسی قسم کے شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے روزانہ کا علمی نشست کا انعقاد بدھ 22 شعبان 1447 ہجری کو ہوا۔

اس نشست میں حسبِ سابق مختلف فقہی مسائل کے حوالے سے حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مقام و منزلت کے بارے میں فرمایا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا عصمتِ کبریٰ کی حامل ہیں۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی عصمت کے بارے میں متواتر دلائل موجود ہیں اور اس موضوع میں کسی بھی قسم کے شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button