
عراقی حکومت نے شام سے منتقل کئے گئے 2,000 سے زائد خطرناک داعش عناصر اور کمانڈروں کے لئے قیدخانوں میں غیرمعمولی حفاظتی اور خفیہ اقدامات نافذ کر دیے ہیں تاکہ بغاوت یا فرار کے خطرات صفر کئے جا سکیں۔
العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق، قیدخانے جدید کیمروں، الیکٹرانک دروازوں کے کنٹرول سسٹمز اور تربیت یافتہ خصوصی فورسز سے لیس کئے گئے ہیں، جبکہ خفیہ ٹیمیں ان مراکز کے اردگرد مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کر رہی ہیں۔
تمام قیدی عراق کے انسداد دہشت گردی قوانین اور عدالتی نگرانی کے تحت مقدمات کا سامنا کریں گے۔




