غیر درجہ بندی
نہج البلاغہ کے ترجمہ اور ثقافتی مکالمے کے فروغ پر ناروے کی محققہ کی قدردانی

اوسلو میں ادیان کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی ناروے کی محققہ نورا سونیفا ایگن کو نہج البلاغہ کے ترجمہ اور اس کے فکری و انسانی پیغامات کو مغربی دنیا تک پہنچانے کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، مذکورہ محققہ نے بین الاقوامی دینی و انسانی مکالمہ کی کانفرنس میں عدل، اخلاق اور ثقافتوں کے مابین گفتگو کی قدروں پر ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا، جس پر انہیں بین الاقوامی تنظیم برائے مکالمہ کی جانب سے توصیفی سند (لوحِ تقدیر) عطا کی گئی۔




