افریقہخبریں

مشرقی کانگو میں ایک شدت پسند سنی گروہ کا مہلک حملہ؛ کم از کم 25 غیر فوجی افراد جاں بحق

مشرقی کانگو کے ایک گاؤں پر ہونے والے خونریز حملے کے نتیجے میں کم از کم 25 غیر فوجی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ حملہ ملک کے شمال مشرقی صوبے ایتوری میں پیش آیا، جس کے بعد بے گناہ شہریوں کے خلاف جاری عدمِ تحفظ اور تشدد پر تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

خبری ذرائع اور کانگو کے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شدت پسند سنی دہشت گرد گروہ اتحادی جمہوری افواج المعروف اے ڈی ایف (ADF) کے ارکان نے گاؤں پر دھاوا بول کر متعدد رہائشیوں کو قتل کیا اور بعد ازاں فرار ہو گئے۔

ڈوئچے ویلے فارسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ گروہ اپنے انتہا پسندانہ اقدامات اور غیر فوجی شہریوں پر منظم حملوں کے لئے بدنام ہے اور حالیہ برسوں میں اس نے اپنی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر لیا ہے۔

اسی دوران میڈیا نے یاد دلایا ہے کہ اس شدت پسند سنی دہشت گرد گروہ کے علاوہ مسلح باغی تنظیم ایم 23 (M23) اور دیگر مسلح گروہ بھی بارہا مشرقی کانگو کے دیہات کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ان گروہوں کی مسلسل سرگرمیاں خطے کے امن و استحکام کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہیں اور ان علاقوں میں بسنے والے مسلمان اور غیر مسلم شہریوں کی مشکلات میں دوگنا اضافہ کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button