پاکستان

امام حسین علیہ السلام کا یومِ ولادت انسانیت کیلئے مسرت و شادمانی کا دن ہے: علامہ ساجد علی نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے نواسۂ پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ، محسنِ انسانیت حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت (3 شعبان المعظم) کے موقع پر کہا کہ حسین ابن علی علیہ السلام کا یومِ ولادت انسانیت کیلئے مسرت و شادمانی کا دن ہے۔ یہ صرف ایک شخصیت کی ولادت نہیں بلکہ ایک نظریہ، ایک مکتب اور ایک قیام کی ولادت ہے، عالمِ انسانیت کیلئے ہادی، رہبر اور امام کی ولادت ہے۔

علامہ ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ امام عالی مقام کی ذاتِ گرامی جملہ اوصافِ حمیدہ کی حامل ہے۔ آپ کی سیرت کا ہر پہلو عالمِ انسانیت کی رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ کیونکہ آپؑ نصِ قرآنی کے مطابق فرزندِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ ہیں اور آپ کی حیاتِ مبارکہ رسولِ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ سے اکتسابِ فیض ہے، اور جو زندگی سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ کا عین عکس اور مجسمہ ہو، اس کا ہر فعل اور اقدام احکامِ الٰہی کے تابع ہوتا ہے۔ سربراہ اسلامی تحریک، قائد ملت جعفریہ پاکستان نے امتِ مسلمہ پر زور دیا کہ وہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے الٰہی، آفاقی اور مجاہدانہ کردار کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے عالمِ اسلام کے مسائل حل کرے، ظالم و جابر قوتوں کی مخالفت کرے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button