
مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے فرزند آیۃ اللہ سید حسین شیرازی نے قم میں مسجد حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا میں منعقد آیۃ اللہ سید ہادی سیستانی کی مجلسِ ترحیم میں شرکت کی۔
انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی جانب سے دلی ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر انہوں نے اللہ تعالیٰ سے ان جلیل القدر عالمِ دین کے لئے رحمت، مغفرت اور رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ و اہلِ بیت علیہم السلام کے جوار میں بلند درجات، اور پسماندگان کے لئے صبر و تسکین کی دعا کی۔




