
شام کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹام باراک نے بتایا کہ امریکہ شمالی شام میں کشیدگی کم کرنے اور مرکزی حکومت اور کرد فورسز کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لئے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔
مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، انہوں نے زور دیا کہ امریکہ مسلسل تمام فریقین سے رابطے میں ہے تاکہ تصادم میں اضافہ کو روکا جا سکے اور شامی ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کو شامی فوج میں ضم کرنے کی راہ ہموار کی جا سکے۔



