اسلامی دنیاخبریںعراق
آیۃ اللہ سید ہادی سیستانی کا انتقال

مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے چھوٹے بھائی عالم و فقیہ آیۃ اللہ سید ہادی سیستانی رحمۃ اللہ علیہ کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔
آیۃ اللہ سید ہادی سیستانی کا تعلق مشہد مقدس کے ایک معزز علمی و دینی خاندان سے تھا، آپ کے والد مشہد کے معروف عالم آیۃ اللہ سید محمد باقر سیستانی مرحوم تھے۔
آیۃ اللہ سید ہادی سیستانی علمی و حوزوی حلقوں میں ایک سنجیدہ اور باوقار عالم کے طور پر جانے جاتے تھے۔ دینی خدمات اور علمی مشغولیات کے باعث اہلِ علم میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، آپ نے شہرت سے دور رہتے ہوئے خاموش مگر مؤثر دینی خدمت انجام دی۔ آپ کی رحلت نے دینی اور علمی فضا کو سرگوار کر دیا۔




