
اٹلی حکومت نے اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسدادِ منشیات و جرائم (UNODC) کے اشتراک سے ایک ملین یورو کی مالی امداد افغانستان میں خواتین اور کمزور نوجوانوں کے لئے قانونی آمدنی کے مواقع اور معاشی استحکام کو مضبوط بنانے کی غرض سے مختص کی ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے خاما پریس کے حوالے سے بتایا کہ یہ فنڈز صوبہ ہرات اور ننگرہار میں استعمال کئے جائیں گے، جہاں ایک منصوبہ کے تحت تقریباً 6,800 خواتین اور نوجوانوں کی معاونت کی جائے گی۔ اس منصوبے کا مقصد جائز آمدنی میں اضافہ اور غیر قانونی کاشت پر انحصار کو کم کرنا ہے۔
یہ امداد افغانستان میں غربت کے خاتمہ اور پائیدار معاشی مواقع کی تخلیق کے لئے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کے دائرہ کار میں فراہم کی گئی ہے۔




