زمین کے دھنساؤ میں اضافے سے اصفہان کے نگل لئے جانے کا خطرہ
زمین کے دھنساؤ میں اضافے سے اصفہان کے نگل لئے جانے کا خطرہ
اصفہان ان دنوں زمین کے دھنساؤ (فرونشست) کے تشویشناک پھیلاؤ کا سامنا کر رہا ہے۔
جس پر ماہرین نے سخت خبردار کیا ہے کہ اگر یہ عمل اسی طرح جاری رہا تو یہ تاریخی شہر سنگین خطرات سے دوچار ہو سکتا ہے۔
خبر رساں ادارہ ایسنا کے مطابق اس بحران کی بنیادی وجوہات دریائے زایندہ رود کا خشک ہو جانا اور غیرقانونی کنوؤں کی کھدائی کو قرار دیا گیا ہے۔
بحرانی علاقوں میں مساجد، مدارس، اسپتال، کتب خانے اور شہری زندگی کے دیگر اہم انفراسٹرکچر شامل ہیں۔
بعض تاریخی علاقوں میں زمین کے دھنسنے کی شرح سالانہ 18 سینٹی میٹر تک پہنچ چکی ہے، جبکہ خطرے سے دوچار رقبہ 206000 ہیکٹر سے تجاوز کر گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری اور سنجیدہ اقدامات نہ کئے گئے تو اس کے نتائج تاریخی ورثے، شہری سلامتی اور عوام کی روزمرہ زندگی کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔




