امریکہ

غیر قانونی تارکینِ وطن کو رضاکارانہ طور پر امریکہ چھوڑنے پر 3 ہزار ڈالر کی ادائیگی

غیر قانونی تارکینِ وطن کو رضاکارانہ طور پر امریکہ چھوڑنے پر 3 ہزار ڈالر کی ادائیگی

امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان غیر دستاویزی تارکینِ وطن کو، جو رواں عیسوی سال کے اختتام تک رضاکارانہ طور پر امریکہ چھوڑ دیں گے، 3 ہزار ڈالر نقد امداد فراہم کرے گی۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا کہ امریکی محکمۂ داخلی سلامتی نے اس منصوبے کو ’’اخراجی معاونت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لئے رجسٹریشن CBP Home ایپلیکیشن کے ذریعہ کی جائے گی، اور اس میں مفت فضائی ٹکٹ اور تمام امیگریشن جرمانوں کی مکمل معافی بھی شامل ہے۔

محکمۂ داخلی سلامتی کی وزیر کرسٹی نوم کے مطابق، اس منصوبہ کا مقصد رضاکارانہ واپسی کی حوصلہ افزائی کے ذریعہ غیر قانونی ہجرت میں کمی لانا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button