افغانستان

ایران اور پاکستان سے تقریباً تیس لاکھ افغان شہری افغانستان واپس لوٹ آئے

ایران اور پاکستان سے تقریباً تیس لاکھ افغان شہری افغانستان واپس لوٹ آئے

اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے اعلان کیا ہے کہ سنہ 2025 کے دوران ایران اور پاکستان سے تقریباً اٹھائیس لاکھ افغان شہری افغانستان واپس جا چکے ہیں۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے انڈیپینڈنٹ کے حوالے سے بتایا کہ ان دونوں ممالک سے افغان مہاجرین کی بے دخلی کے عمل میں اضافے کے ساتھ، واپس آنے والوں کی امداد کے لئے درکار 478 ملین ڈالر کے بجٹ میں سے اب تک صرف 37 فیصد رقم ہی فراہم ہو سکی ہے۔

افغانستان اس وقت شدید انسانی اور معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے، جبکہ افغان شہریوں کی بڑے پیمانے پر واپسی نے ملک کے محدود وسائل پر مزید دباؤ ڈال دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button