پاکستان : حرم مولا عباس علیه السلام کے تحت گریجویٹ طالبات کے اعزاز میں تقریب
پاکستان : حرم مولا عباس علیه السلام کے تحت گریجویٹ طالبات کے اعزاز میں تقریب
حرم حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں جشن ولادت حضرت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے سلسلہ میں منعقدہ چار روزہ فاطمہ سلام اللہ علیہا سبیلِ نجات پروگرام کے دوران گریجویٹ طالبات کے اعزاز میں ’’میرا علم میری پہچان‘‘ پروگرام منعقد ہوا۔
پروگرام میں حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے متولی و کربلا معلیٰ میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے علامہ السید احمد الصافی کے نمائندے الحاج جواد الحسناوی، حرم مولا عباس میں شعبہ دینی امور کے سربراہ اور حرم کے امام جماعت شیخ صلاح الکربلائی، خادم حرم مولا عباس علیہ السلام سیّد محمد جلو خان، مولا حسین اور مولا عباس علیهم السلام کے حرم کے آفیشل قاری و مؤذن اور خادم حرم مولا عباس سید حیدر جلو خان، نمائندہ حرم مولانا ناصر عباس نجفی وغیرہ نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر طالبات نے مختلف تواشیح بھی پیش کیں۔ تقریب کے دوران گریجویٹ طالبات نے حضرت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے حضور حلف لیا کہ وہ ہمیشہ اپنی تعلیم سے خدمت کرینگی۔




