ہندوستان: این آئی اے کی جانب سے مفت عربی کلاسز کے نام پر نوجوانوں کی مبینہ انتہاپسندی، سات ملزمان اور تنظیم کے خلاف چارج شیٹ
هندوستان: این آئی اے کی جانب سے مفت عربی کلاسز کے نام پر نوجوانوں کی مبینہ انتہاپسندی، سات ملزمان اور تنظیم کے خلاف چارج شیٹ
قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے 2023 کے ایک مقدمے میں سات مزید ملزمان اور کوئیمبتور کی ایک رجسٹرڈ سوسائٹی "کووئی عربک ایجوکیشنل ایسوسی ایشن” کے خلاف ضمنی چارج شیٹ دائر کی ہے۔
الزام ہے کہ مفت عربی زبان کی کلاسوں کی آڑ میں نوجوانوں کو شدت پسند و دہشت گرد نظریات کی طرف مائل کیا گیا اور انہیں دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے اکسایا گیا، جس میں مبینہ طور پر آئی ایس سے متاثرہ بیانیہ اور خلافت سے متعلق مواد شامل تھا۔
این آئی اے کے مطابق یہ عربی کلاسیں بظاہر تعلیمی اور دینی نوعیت کی تھیں، مگر ان میں آن لائن پلیٹ فارمز اور میسجنگ ایپس کے ذریعے ایسے لیکچرز اور مواد بانٹا جاتا تھا جو نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں کے حق میں ذہنی طور پر تیار کرتا تھا۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بعض طلبہ کو مبینہ طور پر بھارت کے آئینی نظام کے خلاف بھڑکانے اور تشدد پر مبنی کارروائیوں کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنے کی کوشش کی، اور یہ معاملہ اکتوبر 2022 کے کوئیمبتور کار بم دھماکے کی تفتیش سے بھی جوڑا گیا ہے




