شیعہ میڈیا اور ادارے

شیعہ مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی شیعہ رائٹس واچ کی ماہانہ رپورٹ

شیعہ مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی شیعہ رائٹس واچ کی ماہانہ رپورٹ

عالمی آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی فاؤنڈیشن سے وابستہ عالمی شیعہ رائٹس واچ نے شیعہ مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں اپنی ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ رپورٹ یکم نومبر سے یکم دسمبر 2025 کے درمیانی عرصے کا احاطہ کرتی ہے اور مختلف ممالک میں شیعیانِ اہل بیت علیہم السلام کی حقوقی صورتِ حال کا جائزہ پیش کرتی ہے۔

رپورٹ میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے حملوں اور بعض حکومتوں کی جانب سے شیعہ شہریوں کے خلاف کئے جانے والے سرکوبی اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے ذرائع میں تنظیم کی اپنی خصوصی معلومات کے ساتھ ساتھ عمومی انسانی حقوق کے ڈیٹا بھی شامل ہیں۔

شیعہ رائٹس واچ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس ادارے کی تمام سرگرمیاں خالصتاً انصاف اور برابری کے مقصد سے انجام پاتی ہیں اور ان کا کوئی سیاسی یا اقتصادی مقصد نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button