امریکہ

امریکہ میں ایک ہفتے کے دوران موسم سرما کا تیسرا طوفان آ گیا

امریکہ میں ایک ہفتے کے دوران موسم سرما کا تیسرا طوفان آ گیا

واشنگٹن۔ امریکہ میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، فلائٹ آپریشن متاثر اور شاہراہوں پر حادثات رونما ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں ایک ہفتے کے دوران موسم سرما کا تیسرا طوفان آیا ہے، سرد ہواؤں، بارشوں اور برف باری سے پنسلوینیا، اِلی نوائے، مشی گن اور الاسکا سمیت کئی ریاستیں متاثر ہو گئیں۔

کئی کئی انچ برف پڑنے سے شہری گھروں میں محصور ہیں، نیویارک میں کئی مقامات پر 3.5 انچ برف پڑ چکی ہے، ہوائی اڈے پر کھڑے طیارے برف سے ڈھک گئے، خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے، تیسرے سرمائی طوفان کا سسٹم منگل کے روز مشرقی ساحل کے ساتھ اوپر کی طرف بڑھتے ہوئے تیزی سے طاقت پکڑنے لگا ہے اور اس کے ’بم سائیکلون‘ میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

امریکہ کے وسطی حصوں میں پیر کی صبح لوگوں نے ایک اور برفانی طوفان کے ساتھ آنکھ کھولی تھی، اس سے صرف دو دن قبل نومبر کی ریکارڈ ساز برف باری ہوئی تھی۔ موسمیات دانوں کے مطابق شکاگو اور اسپرنگ فیلڈ میں مزید 2 سے 4 انچ برف پڑنے کا امکان ہے، جب کہ میڈیسن میں نسبتاً ہلکی برف باری ہوئی ہے، اس کے باوجود کہ وہاں ہفتے کے آخر میں 9 انچ برف گری تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button