
فرانس کے شہر لو پوی-آن-ولای میں واقع مسجد الرحمہ اتوار کی شام حملے کا نشانہ بنی، اور اس مسجد میں موجود قرآن کی نسخے پھاڑے اور زمین پر پھینکے گئے۔
شیعہ نیوز ایجنسی نے ترک نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ مسجد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مائیکروفونز کو بھی نقصان پہنچا، تاہم کسی فرد کو کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔
فرانس کے مسلمانوں کی کونسل نے اس اقدام کو "مسلمانوں پر شدید حملہ اور اسلام مخالفت کی علامت” قرار دیا اور مذہبی کمیونٹی سے ہوشیاری کا مطالبہ کیا۔




