تمام انبیا معصوم ہیں، البتہ ان کی عصمت کے درجات مختلف ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
تمام انبیا معصوم ہیں، البتہ ان کی عصمت کے درجات مختلف ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور اتوار 8 جمادی الثانی 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔
جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے عصمتِ انبیاء کے موضوع پر فرمایا: تقریباً ایک ہزار سال قبل مرحوم شریف مرتضی نے تنزیه الانبیاء کے عنوان سے ایک کتاب لکھی، جس میں انہوں نے دلائل پیش کئے کہ تمام انبیاء الهی چاہے وہ رسول ہوں یا صرف نبی، سب کے سب معصوم ہیں۔
معظم لہ نے مزید فرمایا کہ انبیاء کی عصمت کے درجات ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
نبی اور رسول کے فرق کے بارے میں انہوں نے وضاحت کی: نبی کو اپنی رسالت دوسروں تک پہنچانے کی ذمہ داری نہیں دی جاتی، ان کی نبوت صرف اس کی اپنی ذات تک محدود ہوتی ہے۔ لیکن رسول کو یہ ماموریت دی جاتی ہے کہ وہ رسالت کو دوسروں تک پہنچائے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔




