بنگلہ دیش

بنگلادیشی عدالت نے برطانوی رکن پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو قید کی سزا سنا دی

بنگلادیشی عدالت نے برطانوی رکن پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو قید کی سزا سنا دی

ڈھاکہ۔بنگلادیش کی عدالت نے سرکاری رہائشی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد، ان کی بہن ریحانہ اور بھانجی ٹیولپ صدیق کو سزائیں سنا دیں۔

ٹیولپ صدیق سابق برطانوی وزیر اور لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ہیں، ٹیولپ کو نیو ٹاؤن پراجیکٹ کرپشن کیس میں غیر قانونی طریقے سے اپنے، اپنی والدہ، بہن اور بھائی کے لیے غیر قانونی طریقے سے زمین حاصل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا۔

ٹیولپ صدیق پر ایک لاکھ بنگلا دیشی ٹکا جرمانہ کیا گیا ہے، عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے شیخ حسینہ کو 5 سال، ان کی بہن شیخ ریحانہ کو 7 سال قید کی سزا سنائی۔ شیخ ریحانہ پر بھی ایک لاکھ ٹکا جرمانہ بھی کیا گیا۔

وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ پبلک ورکس اور سرکاری ترقیاتی ادارے کے سینئر افسران سمیت 14 دیگر ملزموں کو بھی 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

ٹیولپ صدیق نے برطانیہ کی لیبر پارٹی میں اپنی سیاسی حیثیت استعمال کرتے ہوئے اپنی والدہ شیخ ریحانہ، بہن اَزمیرہ صدیق اور بھائی ردوان مجیب کے لیے پورباچال پراجیکٹ میں تین دس کٹھہ پلاٹس حاصل کرائے۔

اس کیس میں صرف شیخ ریحانہ کی الاٹمنٹ شامل ہے، اَزمیرہ اور ردوان کے خلاف الگ مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button