
سوڈانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں امن و استحکام کے قیام اور انسانی امداد کی ترسیل میں سہولت فراہم کرنے کے لئے اقوامِ متحدہ کے ساتھ اپنے تعاون اور ہم آہنگی کو مزید وسعت دینے کے لئے تیار ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا کہ یہ مؤقف پورت سودان میں وزیراعظم کامل ادریس اور اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ایلچی رمضان لعمامره کی ملاقات کے دوران سامنے آیا۔
رائیٹرز کے مطابق، دونوں فریقوں نے الفاشر شہر کے تیز رفتار فورسز کے ہاتھوں سقوط کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی، سیکیورٹی اور انسانی اثرات، اور اکیس ملین سے زائد افراد میں بڑھتی ہوئی بھوک کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا کہ یہ جنگ اپریل 2023 سے اب تک ہزاروں افراد کی ہلاکت اور لاکھوں لوگوں کی بے دخلی کا سبب بن چکی ہے۔




