امریکہ
وائٹ ہاؤس فائرنگ، دونوں نیشنل گارڈز کی حالت تشویشناک، حملہ آور بھی زیرِعلاج
وائٹ ہاؤس فائرنگ، دونوں نیشنل گارڈز کی حالت تشویشناک، حملہ آور بھی زیرِعلاج
وائٹ ہاؤس کے باہرفائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں نیشنل گارڈز کی حالت تشویشناک ہے جبکہ حملہ آور کا علاج بھی جاری ہے۔
واشنگٹن اٹارنی جنرل نے بتایا کہ زخمی دونوں نیشنل گارڈز کی حالت اس وقت تشویشناک ہے، حملہ آور بھی اسپتال میں سخت نگرانی میں زیرعلاج ہے، سربراہ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس پر حملہ کرنے والے شوٹر نے غلط ملک کا انتخاب کیا۔
ڈائریکٹرایف بی آئی نے کہا کہ حملہ آور کے بیرون ملک ساتھیوں سے رابطوں کی بھی تحقیقات کررہے ہیں، فائرنگ کرنےوالے ملزم کا افغانستان سے تعلق تھا۔
نیشل گارڈز کا کہنا ہے یہ واشنگٹن کو محفوظ بنانے کےلیے ٹرمپ کی ہدایات کے پابند ہیں، وائٹ ہاؤس کے شوٹر پر چھاپہ مارکر الیکٹرونک ڈیوائسز ضبط کرلیے گئے ہیں۔




