خبریںشیعہ میڈیا اور ادارےعراق
کربلا میں پہلی "اہلِ بیت علیہم السلام کی فکر میں نوجوان" کانفرنس منعقد

ادارہ ادبَاعُ الشَّبَاب نے اپنی پہلی سالانہ کانفرنس «اہلِ بیت علیہم السلام کی فکر میں نوجوان» کے عنوان سے کربلائے معلّیٰ میں منعقد کی
یہ کانفرنس 3 حصوں پر مشتمل تھی۔ دینی حصّہ جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی شیرازی زید عزّہ نے خطاب کیا، آگاہی بخش حصّہ میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناصر اسدی نے گفتگو کی اور ثقافتی حصّہ میں ڈاکٹر احمد فاضل صفّار نے خطاب کیا۔
یہ پروگرام علماء و افاضل، علمی و ثقافتی شخصیات، مختلف اداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ذمہ داران اور منتخب باصلاحیت نوجوانوں کی موجودگی میں منعقد ہوا۔




