شام: جولانی کے کارندوں کے ہاتھوں سابق شامی مفتی تشدد کا شکار
شام: جولانی کے کارندوں کے ہاتھوں سابق شامی مفتی تشدد کا شکار
سابق شامی مفتی شیخ احمد بدرالدین حسون، جولانی کے کارندوں کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہوئے اور ان کی جسمانی حالت نہایت خراب ہے۔
رپورٹ کے مطابق حزب التحریر الوطنی کے ایک ذمہ دار محمود موالدی نے بتایا کہ شام کے سابق مفتی شیخ احمد بدرالدین حسون، جو ابو محمد جولانی کے زیرِ اثر عناصر کے ہاتھوں گرفتار ہوئے تھے، شدید جسمانی شکنجوں سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شامی مفتی شیخ حسون کی یہ خراب جسمانی حالت گرفتاری کے دوران جولانی کے عناصر کی جانب سے کئے گئے تشدد کا نتیجہ ہے۔
موالدی نے مزید بتایا کہ فی الوقت شیخ حسون کو شام کے ایک مکان میں میڈیا کی نظروں سے دور منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی جسمانی حالت نہایت خراب ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چند ماہ قبل جولانی کے عناصر نے شامی مفتی شیخ حسون کو گرفتار کیا تھا، جبکہ ان کی گرفتاری کی قانونی وجوہات واضح نہیں ہیں، کیونکہ وہ سابق حکومتِ شام کے مفتی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اور کسی فوجی یا انتظامی منصب پر فائز نہیں تھے۔




