دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک
دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔
بھارتی ائیر فورس نے دبئی ائیر شو کے دوران مقامی طور پر تیار ہونے والے لڑاکا طیارے تیجس کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی ائیرفورس کی جانب سے حادثے میں پائلٹ کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کردی گئی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی طیارہ دبئی ائیر شو میں مظاہرے کے دوران گرا۔
حادثہ 2 بجکر 10 منٹ پر پیش آیا اور طیارہ دبئی ائیر شو کے ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ دبئی ائیر شو کے دوران یہ حادثہ 2 بجکر 10 منٹ پر پیش آیا اور طیارہ دبئی ائیر شو کے ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔
دبئی ائیر شو میں بھارت کی سبکی، لڑاکا طیارے کا آئل لیک ہونے کی ویڈیو وائرل
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرنے والے طیارے کے پائلٹس کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں اور یہ پتا لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گرا یا پھر پائلٹ کی ناتجرکاری کی وجہ سے گرا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ 2016 سے سروس میں موجود تھا۔
دبئی ائیر شو کے دوران لڑاکا طیاروں کے مظاہرے کا سیشن شائقین کا پسندیدہ ترین ایونٹ ہوتا ہے تاہم بھارتی لڑاکا طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد یہ ایونٹ روک دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں تیجس طیارے کے فیول ٹینک سے تیل لیک ہوتے دیکھا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تیجس بھارت میں مقامی طورپر تیار کیاگیا لڑاکا طیارہ ہے، دو سال سے بھی کم عرصےمیں تیجس طیارےکا یہ دوسرا حادثہ ہے
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 میں تیجس لڑاکا طیارہ راجستھان کے شہر جیسلمیر میں گر کر تباہ ہوا تھا۔
2001 میں تیجس طیارےکی پہلی آزمائشی پرواز ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ دبئی ائیر شو کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی جہاز گر کر تباہ ہوا ہو۔




