اسلامی دنیاپاکستانخبریں

فیصل آباد کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ؛ علامہ ساجد نقوی کا اظہار افسوس

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی نے فیصل آباد کیمیکل فیکٹری حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا: حادثے کا شکار زخمیوں کو جدید طبی امداد فراہم کی جائے اور اس امر پر انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی کہ حادثے کا شکار فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کا آبادی میں ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ جس پر متعلقہ محکمہ جات بھی ذمہ دار ہیں۔ اس پر شفاف تحقیقات اور حادثہ کے ذمہ داران کا تعین کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ علاوہ ازیں حادثے کے باعث منہدم گھروں، عمارتوں اور ان کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا: حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات و ہنگامی نوعیت کے اقدامات کرتے ہوئے مستقبل میں اس قسم کے حادثات کی روک تھام کیلئے عملی طور پر ضروری ہے کہ کیمیکل فیکٹریوں کو آبادی سے باہر منتقل کیا جائے اور خاص کر جن فیکٹریز میں بوائلرز موجود ہیں ان کی ازسر نو فٹنس چیکنگ کرائی جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button