خبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرہندوستان

عزائے فاطمی فقط سوگ نہیں، بلکہ روحانی اصلاح اور حق و عدل کے نصب العین پر ثابت قدم رہنے کا پیغام ہے: مولانا یوسف موسوی

جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیرِ اہتمام عزائے فاطمی کی مناسبت سے امام باڑہ گامدو اور چھترگام میں پُر سوز مجالسِ عزاء منعقد ہوئیں؛ مجالس میں مؤمنین و مؤمنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مجالس میں علمائے دین نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ بنتِ رسول، سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت، اُن کے عظیم کردار، مظلومیت اور اسلام کی بقا کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں کا تذکرہ کیا۔

علمائے دین نے کہا کہ سیدۂ کونین سلام اللہ علیہا کی زندگی انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

حجت الاسلام سید یوسف الموسوی نے اپنے خطاب میں ایّامِ فاطمیہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے امت اور ملت میں اتحاد، بیداری اور سیرتِ اہل بیت علیہم السلام کی پیروی پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایّامِ فاطمیہ فقط ایامِ سوگ نہیں، بلکہ روحانی اصلاح اور حق و عدل کے نصب العین پر ثابت قدم رہنے کا پیغام ہے۔

مجالس میں ذاکرین، معززینِ علاقہ اور بڑی تعداد میں مؤمنین و عزاداران نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button