
ہندوستان کی وزارتِ امورِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ 22 نومبر / یکم آذر سے ہندوستانی شہریوں کے لئے ایران کا سفر کرنے سے پہلے سیاحتی ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
اس سے قبل ہندوستانی شہری بغیر ویزا ایران کا سفر کر سکتے تھے۔
شیعہ خبررساں ایجنسی نے بی بی سی فارسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ فیصلہ ایران میں ہندوستانی شہریوں کے 2 اغوا کے واقعات کے بعد کیا گیا ہے۔
ایک واقعہ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو تہران میں اغوا کیا گیا تھا اور اغواکاروں نے 63 ہزار ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
بالآخر یہ افراد خرداد (جون) میں رہا کر دیے گئے۔
ہندوستان کی وزارتِ خارجہ نے وضاحت کی کہ متاثرین کو کسی تیسرے ملک میں نوکری کا جھانسہ دے کر ایران بلایا گیا تھا۔
ایران کے دہلی میں موجود سفارت خانے نے بھی پہلے ہی بغیر ویزا سفر کی منسوخی کی تصدیق کی تھی۔
یہ اقدام ہندوستانی شہریوں کی سلامتی میں اضافے اور اس قسم کے مزید غلط استعمال کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے۔




