ایشیاء

اسرائیلی حراست میں فلسطینیوں کی اموات میں تیزی سے اضافہ — رپورٹ

اسرائیلی حراست میں فلسطینیوں کی اموات میں تیزی سے اضافہ — رپورٹ

حقوقِ انسانی کی تنظیم فیزیشنز فار ہیومن رائٹس – اسرائیل (PHRI) کی نئی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 98 فلسطینی اسرائیلی حراست میں ہلاک ہو چکے ہیں، دی گارڈین کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ حقیقی تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ غزہ کے کئی قیدی تاحال لاپتہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ اموات تشدد، طبی سہولیات کی عدم فراہمی اور شدید محرومی کے باعث ہوئی ہیں۔ اسرائیلی حکام نے جنگ کے ابتدائی آٹھ مہینوں کے دوران ہی مکمل اعداد و شمار جاری کیے تھے، جن میں ہر چار دن بعد ایک قیدی کی موت ریکارڈ کی گئی۔

اداره نے مزید 35 اموات کی تصدیق اس وقت کی جب سرکاری رپورٹنگ بند ہو چکی تھی۔ میڈیا پارٹنرز کے ذریعے حاصل کردہ درجہ بند اسرائیلی دستاویزات کے مطابق ہلاک شدگان میں زیادہ تر غیر جنگجو شہری تھے۔

طویل عرصے سے حقوق گروپس اور سابق قیدی اسرائیلی جیلوں میں بدسلوکی، بھوک کے برابر کھانا، تشدد اور علاج کی عدم دستیابی کی شکایات کرتے آئے ہیں۔ یہ اموات کم از کم ایک درجن فوجی اور سول تنصیبات میں ریکارڈ کی گئی ہیں، جبکہ جنگ سے قبل ایسے واقعات سال میں چند بار ہی پیش آتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جوابدہی نہ ہونے کے برابر ہے، اور صرف ایک کیس میں تشدد کا معاملہ عدالت تک پہنچا۔
تنظیم نے خبردار کیا کہ محدود معلومات فراہم کیے جانے کے باعث خاندان اپنے پیاروں کے بارے میں سچ جاننے سے محروم رہتے ہیں۔
اسرائیل الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق کارروائی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button