لندن میں دمشق کی سفارتی واپسی؛ شامی سفارت خانہ 10 سال بعد دوبارہ کھل گیا
لندن میں دمشق کی سفارتی واپسی؛ شامی سفارت خانہ 10 سال بعد دوبارہ کھل گیا
تعلقات میں ایک دہائی سے زائد تعطل کے بعد جمعرات 13 نومبر کو شامی وزیرِ خارجہ نے لندن میں اپنے ملک کے سفارت خانے کا باضابطہ طور پر دوبارہ افتتاح کیا۔
یہ اقدام بشار الاسد کی حکومت کے خاتمہ کے بعد دمشق کی عالمی سفارتی میدان میں تدریجی واپسی کے سلسلے کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے روئٹرز کے حوالے سے خبر دی کہ شامی وزیرِ خارجہ اسعد شیبانی نے برطانیہ کو "دمشق کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والا سب سے آگے بڑھنے والا مغربی ملک” قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم سفیروں کے تبادلے، اقتصادی و سیاسی تعاون، اور یورپ میں دمشق کی مکمل سفارتی سرگرمیوں کی بحالی کی راہ ہموار کرے گا اور شام کی بین الاقوامی برادری کے ساتھ روابط میں ایک نئے باب کے آغاز کی نوید دیتا ہے۔




