اسلامی دنیاخبریں

غزہ میں یونیسکو کے زیرِ تحفظ تمام مقامات کی مکمل تباہی

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دو سالہ فوجی حملوں کے بعد، علاقے میں یونیسکو کے زیرِ تحفظ تمام مقامات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

فلسطین میں یونیسکو کی نمائندہ سارہ ابو ندی نے خبررساں ایجنسی اناطولیہ سے گفتگو میں کہا کہ تعلیمی نظام سے لے کر ثقافتی ورثے تک ہر چیز غزہ میں برباد ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا:

غزہ کے 90 فیصد سے زیادہ اسکول تباہ ہو چکے ہیں،

200 سے زائد تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے،

اور 230 سے زیادہ صحافی ان حملوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ابو ندی کے مطابق، ان تباہیوں کی بحالی میں کئی دہائیاں لگیں گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتِ حال فلسطینی تعلیم اور ثقافت پر گہرے منفی اثرات ڈالے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button