لبنان

یونیفیل کا الزام: اسرائیل نے بلیو لائن کے پار دیواریں تعمیر کر کے لبنانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی

یونیفیل کا الزام: اسرائیل نے بلیو لائن کے پار دیواریں تعمیر کر کے لبنانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی

اقوام متحدہ کے امن مشن (UNIFIL) نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی مقرر کردہ بلیو لائن کے پار دیواریں تعمیر کی ہیں، جو لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی ہے۔

یونیفیل کے مطابق، اکتوبر میں کیے گئے ایک سروے کے دوران یارون کے جنوب مغرب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بنائی گئی ایک بڑی "ٹی وال” دیوار پائی گئی جس نے بلیو لائن کو عبور کیا۔ اس دیوار کی تعمیر کے نتیجے میں چار ہزار مربع میٹر سے زائد لبنانی علاقہ لبنانی شہریوں کی رسائی سے باہر ہوگیا۔ امن اہلکاروں نے یہ بھی بتایا کہ نومبر میں یارون کے جنوب مشرق میں اضافی دیوار کی تعمیر جاری دیکھی گئی، جو دوبارہ بلیو لائن سے تجاوز کرتی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ دیوار 2022 میں شروع کیے گئے ایک وسیع حفاظتی منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد شمالی سرحد پر سکیورٹی کو مضبوط بنانا ہے۔ اسرائیل کا مؤقف ہے کہ دیوار بلیو لائن کے اندر نہیں بلکہ اس کے جنوبی جانب تعمیر کی گئی ہے۔

یونیفیل نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج کو اکتوبر اور نومبر کے سروے نتائج سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل تمام ایسی تعمیرات ہٹا کر بلیو لائن کے شمال میں موجود علاقوں کو خالی کرے۔
امن مشن نے زور دیا کہ اسرائیلی افواج کو بلیو لائن کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے تاکہ سرحدی کشیدگی کا خاتمہ اور طویل المدتی امن ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button