پاکستان

کراچی میں رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 755 ہوگئی

کراچی میں رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 755 ہوگئی

کراچی میں رواں سال کے دوران مختلف علاقوں میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 755 ہوگئی اور 10 ہزار 800 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں جان لیوا حادثات میں مجموعی طور پر 755 افراد زندگی سے محروم ہوگئے، جس میں 589 مرد، 73 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں ٹریفک حادثات کے دوران مجموعی طور پر 10 ہزار  856 افراد زخمی بھی ہوئے، جس میں 8 ہزار 487 مرد، ایک ہزار 703 خواتیں، 509 بچے اور 157 بچیاں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button