پاکستان

اسلام آباد، کیڈٹ کالج وانا میں دہشتگردی قابل مذمت،ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا، آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

اسلام آباد، کیڈٹ کالج وانا میں دہشتگردی قابل مذمت،ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا، آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیۃ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اسلام آباد کچہری اور کیڈٹ کالج وانا میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔ دہشت گرد انسانیت کے دشمن اور بیرونی آلہ کار ہیں، تاکہ پاکستان میں بدامنی پیدا کرسکیں۔ ہمیں نئے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا اور الرٹ رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، اس کے ساتھ معاملات کو معمول پر لانا ضروری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی درست نہیں۔
آخر میں آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے دہشتگردی واقعات میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button