خبریں

بیونس آئرس میں خوف ناک ٹرین حادثہ، تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 20 مسافر زخمی 

بیونس آئرس: ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے قریب لینیرز اسٹیشن پر ایک مسافر ٹرین خوف ناک حادثے سے دوچار ہوگئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے۔ 

عینی شاہدین کے مطابق ٹرین معمولی رفتار سے سفر کر رہی تھی، تاہم اچانک تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

ریلوے حکام نے حادثے کے بعد فوری طور پر ٹرین سروس معطل کر دی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہ ابھی تک سامنے نہیں آئیں، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دہائیوں پرانے انٹرلاکنگ سسٹم کی ناکامی اس سانحے کا سبب بنی ہو، جو ریلوے کے ٹریک سوئچز کے انتظام و کنٹرول میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button