امریکہ

شیعہ علماء کا واشنگٹن کے آرچ بشپ سے ملاقات، بین المذاہب تعلقات مضبوط بنانے پر گفتگو

شیعہ علماء کا واشنگٹن کے آرچ بشپ سے ملاقات، بین المذاہب تعلقات مضبوط بنانے پر گفتگو

شیعہ علماء اور مذہبی شخصیات کے ایک وفد نے واشنگٹن کے نئے تقرر پانے والے آرچ بشپ اور کارڈینل رابرٹ والٹر مک ایلرائے سے ملاقات کی، تاکہ اسلام اور عیسائیت کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

شیعہ ویوز ایجنسی کے مطابق، اس ملاقات کا مقصد بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینا اور مسلم و عیسائی برادریوں کے درمیان فکری اور اخلاقی تفہیم کو گہرا کرنا تھا۔

گفتگو کے دوران دونوں فریقوں نے مشترکہ اخلاقی اقدار پر تعاون، ہجرت کے مسائل، اور نوجوان نسل کی مذہبی شناخت جیسے موضوعات پر زور دیا۔

شرکاء نے عملی اقدامات پر بھی بات کی، جن میں مشترکہ ثقافتی اور تعلیمی پروگراموں کا انعقاد اور مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان باہمی تفہیم کو فروغ دینا شامل ہے۔

بین الاقوامی مذہبی میڈیا نے اس ملاقات کو امریکہ میں مذہبی رہنماؤں کے درمیان کامیاب بین المذاہب تعاون اور مکالمے کی ایک بہترین مثال قرار دیا

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button