افریقہخبریں

قزاقوں نے صومالیہ کے قریب تیل بردار بحری جہاز پر قبضہ کرلیا

موگادیشو: قزاقوں نے صومالیہ کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز پر حملہ کر کے قبضہ کرلیا تاہم جہاز کے عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے  مطابق بحری جہاز ’ہیلاس ایفروڈائٹی‘ (Hellas Aphrodite)، جو پیٹرول لے کر بھارت سے جنوبی افریقا جا رہا تھا جمعرات کی صبح ایک ’سکیورٹی واقعے‘ کا شکار ہوا۔
یورپی یونین کے بحری دستے نے کہا کہ ان کا ایک جہاز حملے کے مقام سے قریب موجود ہے اور ’قزاقی کے اس الرٹ پر مؤثر کارروائی کے لیے تیار‘ ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرچنٹ سکیورٹی فرم ’ایمبری‘ نے بتایا کہ قزاق ایک چھوٹی کشتی  پر سوار تھے اور انہوں نے ٹینکر پر فائرنگ کی جبکہ دیگر ذرائع کے مطابق قزاقوں نے جہاز پر راکٹ بھی فائر کیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سکیورٹی کمپنی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ عملے کے تمام 24 افراد کے خود کو جہاز کے اندر موجود ’سٹی ڈیل‘ (محفوظ کمرے) میں بند کر لیا ہے اور وہ وہیں موجود ہیں جبکہ یورپی یونین کے بحری دستوں سے مدد بھی طلب کر لی گئی ہے۔
یاد رہے کہ آخری ایسا واقعہ مئی 2024 میں پیش آیا تھا جب مشتبہ قزاقوں نے لائبریا کے پرچم بردار جہاز  پر موگادیشو سے تقریباً 380 سمندری میل کے فاصلے پر  حملہ کیا تھا۔ اس وقت یورپی بحری افواج نے کارروائی کرتے ہوئے عملے کے 17 ارکان کو بحفاظت رہا کرایا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button