خبریںسعودی عرب

سعودی عرب میں پھانسیوں میں اضافہ؛ 2025 میں 300 سے زائد سزائے موت، جن میں 2 کمسن بچے بھی شامل

انسانی حقوق کی تنظیم "یورپی سعودی آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس” نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی حکومت نے سال 2025 کے آغاز سے اب تک 300 سے زیادہ سزائے موت پر عمل درآمد کیا ہے، جن میں 35 کیسز سیاسی الزامات سے متعلق تھے۔

شیعہ خبررساں ایجنسی نے گارڈین کے حوالے سے بتایا کہ یہ بے مثال اضافہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال اور خونریز جبر کی پالیسی کے تسلسل کی نشاندہی کرتا ہے۔

تنظیم کے مطابق، زیادہ تر سزائیں تعزیری نوعیت کی تھیں، جو کسی واضح جرم کے ثبوت کے بغیر دی گئیں اور یہ اقدام ولیعہد محمد بن سلمان کے اُن وعدوں کے بالکل برعکس ہے جن میں انہوں نے ایسی سزاؤں میں کمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button