شیعہ مرجعیت

شیعہ حقوق کے عالمی مبصر تنظیم کی ماہِ اکتوبر 2025 کی رپورٹ جاری

شیعہ حقوق کے عالمی مبصر تنظیم کی ماہِ اکتوبر 2025 کی رپورٹ جاری

شیعہ مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی زیرِ سرپرستی کام کرنے والی سازمانِ جهانی دیدبان حقوق شیعیان (عالمی شیعہ حقوق مبصر تنظیم) نے اکتوبر 2025ء کی اپنی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں مختلف ممالک میں شیعہ مسلمانوں اور برادریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

خبرگزاری اخبار شیعه کے مطابق، دس صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں اہم دہشت گردانہ کارروائیوں، مسلح حملوں، بم دھماکوں، اور مختلف ممالک میں جاری منظم ظلم و ستم اور سرکوبی کے واقعات کو شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ تنظیم کی فیلڈ ٹیمیں صرف ان واقعات کی ایک محدود تعداد کو ہی انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی اداروں کے تعاون سے دستاویزی شکل دے سکی ہیں۔

مزید یہ کہ رپورٹ میں اس امر پر بھی زور دیا گیا ہے کہ کئی ایسے شواہد موجود ہیں جو بعض سنگین خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں، تاہم ان کی تصدیق تاحال شواہد اور گواہوں کے ذریعے ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

یہ ماہانہ رپورٹ پاکستان، بحرین، لبنان، شام، سعودی عرب اور عراق سمیت کئی ممالک میں شیعہ برادری کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button