عالمی ادارۂ نفیِ تشدد کی الفاشر میں جاری قتلِ عام پر شدید مذمت

عالمی ادارۂ نفیِ تشدد (مسلمانِ آزادہ) نے ایک بیان میں سوڈان کے شمالی دارفور کے شہر الفاشر میں عام شہریوں کے خلاف ہونے والے وسیع پیمانے پر تشدد اور قتل و غارت کی شدید مذمت کی ہے۔
شیعہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس بیان میں کہا گیا ہے کہ میدانی رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو براہِ راست حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہزاروں خاندان اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں۔ادارے نے زور دیا کہ یہ اقدامات انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں جو خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
عالمی ادارۂ نفیِ تشدد نے عدل، رحمت اور اسلامی اقدار کی بنیاد پر عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جنگ بندی کی جائے، انسانی امداد کے محفوظ راستے کھولے جائیں، اور ان جرائم کے مرتکب افراد کو بین الاقوامی عدالت میں پیش کیا جائے۔مسلمانِ آزاده نے مزید مطالبہ کیا کہ امدادی کارکنوں کی حمایت کی جائے اور متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد بھیجی جائے۔
 
				 
					



