اسلامی دنیاخبریںعراق

نجف اشرف میں دفتر آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کے زیر اہتمام خاندان و نسلِ امین کے موضوع پر مبلغین کا اجتماع

نجف اشرف میں مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے دفتر کے تبلیغاتی شعبے نے "مضبوط گھرانہ اور امانتدار نسل کی تشکیل” کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔تقریب کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا۔ اس کے بعد حجت الاسلام شیخ صلاح حلفی نے صحت مند خاندانی نظام قائم کرنے، نیک نسل کی تربیت، اور طلاق جیسے سماجی مسائل کے حل کے راستے بیان کیے۔اختتامی حصے میں دفتر کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید عطا اللہ حسینی نے حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button