پاکستان

پاكستان : کوئٹہ میں 10 جوڑوں کی اجتماعی شادی ہوئی

پاكستان : کوئٹہ میں 10 جوڑوں کی اجتماعی شادی ہوئی

اتحاد بین السادات ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب میں اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 10 جوڑوں کی شادیاں کروائی گئیں۔ تقریب میں بلوچستان کی سیاسی و مذہبی شخصیات سمیت سماجی کارکنوں اور نجی تنظیم کے نمائندوں نے شرکت کیں۔ اس موقع پر امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، اتحاد سادات کے رہنماء سید الطاف حسین شاہ، سید ضیاء الدین، حافظ ادریس مغل، فاطمہ خان اور آرزو خان نے تقریب سے خطاب کیا۔

علماء نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتحاد بین السادات ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا اقدام قابل تحسین ہے۔ منتظمین قابل مبارکباد ہیں جو 2 برس سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 

اتحاد بین السادات ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے اس سال 10 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئی ہیں، جس میں ہر جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ روپے (پاکستانی) سے زائد کا سامان دیا گیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ اس طرح کے نیک کاموں میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button