پاکستان

کراچی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، پولیس نے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا

کراچی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، پولیس نے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا

کراچی کے علاقے بفر زون سیکٹر 15-بی میں صدیق اکبر مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ زم زم کیپ اینڈ خوشبو ہاؤس نامی دکان پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت احمد نورانی اور ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر ایک مذہبی تنظیم سے وابستہ تھے۔

ذرائع کے مطابق تنظیم کے اندرونی اختلافات کے باعث حالیہ دنوں میں کارکنان کے درمیان تنازعات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے پسِ منظر کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بعض میڈیا رپورٹس میں واقعے سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئی ہیں، تاہم پولیس نے کسی بھی مفروضے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے اور کہا ہے کہ حتمی نتائج تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button