خالی پیٹ الائچی کا استعمال، حیرت انگیز فائدے
خالی پیٹ الائچی کا استعمال، حیرت انگیز فائدے
الائچی ایک خوشبودار مصالحہ ہے جو نہ صرف کھانوں میں ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ طبِ مشرق میں اسے دواؤں کی ماں بھی کہا جاتا ہے، اس کی مہک اور تاثیر دونوں ہی جسم و دماغ پر خوشگوار اثر ڈالتی ہیں۔
ماہرین طب کے مطابق اگر روز صبح خالی پیٹ ایک یا دو الائچیاں چبا لی جائیں تو اس کے بے شمار فائدے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
نظامِ ہاضمہ مضبوط بناتی ہے:
الائچی معدے کے تیزاب کو متوازن کرتی ہے، گیس اور بدہضمی جیسے مسائل سے نجات دیتی ہے۔
سانس کی بدبو دور:
اس میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو منہ کے جراثیم کو ختم کر کے سانس کو خوشبودار بناتی ہیں۔
خون کی روانی بہتر:
الائچی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خون کی نالیوں کو صاف کرتے ہیں اور دل کی صحت کو مضبوط بناتے ہیں۔ویٹامن اور سپلیمنٹس خریدیں
بلڈ شوگر متوازن:
خالی پیٹ الائچی چبانے سے انسولین کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے جس سے شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔
ذہنی دباؤ کم:
اس کی خوشبو دماغ کے اعصاب کو سکون پہنچاتی ہے اور موڈ بہتر بناتی ہے۔
جگر اور گردوں کی صفائی:
خالی پیٹ الائچی جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد دیتی ہے، جس سے جگر اور گردے بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ الائچی زیادہ تر بھارت، سری لنکا، نیپال اور گواتمالا میں پائی جاتی ہے، اور دنیا کی سب سے قیمتی مصالحہ جات میں شمار ہوتی ہے۔ اسے “مصالحوں کی ملکہ” بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ مٹھائیوں، چائے، قہوے اور روایتی پکوانوں میں خوشبو اور ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔