شیعہ مرجعیت

کربلا فلاحی ادارہ کے سربراہ کی قم میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے ملاقات

کربلا فلاحی ادارہ کے سربراہ کی قم میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے ملاقات

شہرِ مقدس کربلا کے فلاحی ادارہ "مؤسسه خیریه کربلا” کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ کاظم کربلائی نے اپنے قم کے سفر کے دوران مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں حجۃ الاسلام کربلائی نے ادارہ کی سماجی اور انسانی خدمات اور سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی جانب سے ثقافتی اور سماجی امور سے متعلق رہنمائی اور نصیحتوں سے بھی استفادہ کیا۔

مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ‌ "مؤسسه خیریه کربلا” شہرِ مقدس کربلا میں مستحق خاندانوں کی مدد اور انسانیت پر مبنی خدمات انجام دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button