افریقہ

ایئرپورٹ کی دوبارہ بحالی کے موقع پر خرطوم میں زوردار دھماکہ

ایئرپورٹ کی دوبارہ بحالی کے موقع پر خرطوم میں زوردار دھماکہ

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں منگل کی صبح شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جو ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہوئیں۔ یہ حملے اس وقت ہوئے جب شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دوبارہ کھولنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔

ٹی وی چینل "الغد” کے مطابق، دھماکوں کی آوازیں ہوائی اڈے کے قریب سنائی دیں اور سوڈانی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لئے کارروائی کی۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران، خرطوم، شمالی کردفان اور شمالی دارفور کی ریاستوں میں ڈرون حملوں میں شدت آئی ہے جن کے نتیجے میں بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، اب تک 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ افراد کو بھوک کا خطرہ لاحق ہے۔

یہ جھڑپیں اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور ریپڈ اسپورٹ فورسز کے درمیان جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button