اسلامی دنیاسعودی عرب
کربلا کی توہین کرنے والا سعودی تماشائی گرفتار

سعودی عرب کی عدلیہ نے مذہبی علامتوں کی توہین اور نفرت پھیلانے کے الزام میں ایک کھیل کے تماشائی کو مجرم قرار دیتے ہوئے اسے 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس تماشائی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کہا تھا: ” ہم نے کربلا کے دروازے کو توڑ دیا۔”
ایک سعودی صارف نے اس خبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سعودی عوام کے عمومی اخلاق اور معاشرتی اور دینی اقدار کے منافی ہیں۔