ایشیاء

چین میں نئی سیاسی ہلچل، حکومت نے وئیدونگ کو پارٹی اور فوج سے کیا دستبردار

چین میں نئی سیاسی ہلچل، حکومت نے وئیدونگ کو پارٹی اور فوج سے کیا دستبردار

چین میں ایک طرف صدر شی جنپنگ کے جانشیں کو لے کر بحث چل رہی ہے اور دوسری طرف ایک بڑا الٹ پھیر سامنے آیا ہے۔ چینی فوج میں دوسرے نمبر کے عہدہ پر قابض ہے وئیدونگ کو عہدہ سے دستبردار کر دیا گیا ہے۔ وئیدونگ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولت بیورو ممبر بھی تھے، اور انھیں پولت بیورو سے بھی خارج کر دیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ وئیدونگ پر بدعنوانی کے سنگین الزامات تھے، جس کے سبب انھیں عہدہ سے ہٹایا گیا ہے۔ وئیدونگ کی طرف سے اب تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ وئیدونگ کو عہدہ سے دستبردار کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب چین میں حکومت اور پارٹی کو لے کر ایک اہم سالانہ میٹنگ رواں ماہ کے آخر میں مجوزہ ہے۔

’ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘ کے مطابق وئیدونگ کے علاوہ 7 مزید ایسے فوجی جنرل کو معطل کیا گیا ہے، جن پر بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ ان میں مرکزی فوجی کمیشن کے رکن میاؤ ہوا، ہے ہونگجن اور سی ایم سی جوائنٹ آپریشن کمان سنٹر کے وانگ شیوبن کے نام اہم ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button