بنگلہ دیش: انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں شیخ حسینہ کو سزائے موت کا مطالبہ
بنگلہ دیش: انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں شیخ حسینہ کو سزائے موت کا مطالبہ
ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق طالب علموں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کو کچلنے کی ناکام کوشش میں مہلک کریک ڈاؤن کا حکم دینے کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے شیخ حسینہ نے بھارت سے واپسی کے عدالتی احکامات کی نفی کی ہے.
چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے عدالت کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس مقدمے میں سابقہ وزیراعظم کے لیے اعلیٰ ترین سزا کا مطالبہ کرتے ہیں، ملک میں ایک قتل کے لیے ایک سزائے موت کا قانون ہے، 1 ہزار 400 افراد کے قتل کے لیے شیخ حسینہ کو 1 ہزار 400 بار سزا دی جانی چاہیے لیکن چونکہ یہ انسانی طور پر ممکن نہیں ہے اس لیے ہم کم از کم ایک بار سزائے موت کا مطالبہ کرتے ہیں۔