ایشیاء

انڈونیشیا کا ماؤنٹ لیووٹوبی لاکی پھٹ پڑا، راکھ کے بادل 10 کلومیٹر اونچائی تک دیکھے گئے

انڈونیشیا کا ماؤنٹ لیووٹوبی لاکی پھٹ پڑا، راکھ کے بادل 10 کلومیٹر اونچائی تک دیکھے گئے

انڈونیشیا کا آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ لیووٹوبی لاکی پھٹ پڑا، جس سے راکھ کے بادل آسمان کی اونچائیوں میں 10 کلومیٹر بلندی تک دیکھے گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آتش فشاں کے دھماکے کے بعد انڈونیشیا کے حکام نے الرٹ لیول بلند ترین درجے پر پہنچا دیا ہے کیوں کہ آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ لیووٹوبی لاکی-لاکی کے پھٹنے سے راکھ کے دھوئیں کا مشاہدہ کافی اونچائی تک دیکھا گیا ہے۔

جیولوجیکل ایجنسی نے بتایا کہ آتش فشاں کی سرگرمیوں میں پیر سے نمایاں اضافہ دیکھا گیا، حکام نے آتش فشاں کے اطراف 6 سے 7 کلومیٹر کے علاقے کو خالی کرالیا ہے۔

قریبی دیہات کے درجنوں افراد کو دھماکوں کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، گزشتہ سال نومبر میں ماؤنٹ لیووٹوبی لاکی کے دھماکے میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

انڈونیشین جیولوجیکل ایجنسی نے آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ لیووٹوبی لاکی-لاکی کے پھٹنے کے بعد مزید بتایا کہ اس وقت انڈونیشیا میں 120 سے زائد فعال آتش فشاں موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button