اسلامی دنیاخبریںشام

بشار الاسد کی حکومت کے آخری برسوں میں شام کی سب سے بڑی اجتماعی قبروں کی خفیہ منتقلی

بشار الاسد کی حکومت نے گزشتہ دو برسوں کے دوران شام کی سب سے بڑی اجتماعی قبروں میں سے ایک کو خفیہ مقام پر منتقل کیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، یہ کارروائی 2019 سے 2021 کے درمیان انجام دی گئی تاکہ حکومت کے جرائم کو اس کے ممکنہ زوال سے قبل چھپایا جا سکے۔

رائٹرز نے 13 عینی شاہدین سے گفتگو اور سینکڑوں سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہر ہفتے انسانی باقیات سے بھرے ہوئے کئی ٹرک دمشق کے مضافاتی علاقے میں واقع "قطیف” قبرستان سے ایک دورافتادہ صحرا میں منتقل کئے جاتے تھے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کی منتقلی کا فیصلہ 2018 کے آخر میں اس مقصد سے کیا گیا کہ حکومت کی ساکھ کو بہتر دکھایا جا سکے۔

شامی انسانی حقوق کے گروہوں کی رپورٹس کے مطابق، بشار الاسد کی حکومت کے دوران 1,60,000 سے زائد افراد لاپتہ ہوئے ہیں، اور خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں سے بیشتر کو اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا ہے۔

یہ انکشاف اس بات کی نئی جہتیں ظاہر کرتا ہے کہ بشار الاسد کی حکومت عوام کے خلاف اپنے مظالم اور جرائم کے شواہد مٹانے کی کوشش کر رہی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button